اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی عوامی رضاکار فورس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے تازہ حملے میں اس کا کوئی بھی کمانڈر شہید نہیں ہوا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے حشد الشعبی کی ایک میڈیکل ٹیم کے کنوائے کو نشانہ بنایا ہے۔ مذکورہ کنوائے میں عوامی رضاکار فورس کوئی اہم کمانڈر شامل نہیں تھا۔
اس سے پہلے آمدہ خبروں میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ تینوں کمانڈر امریکہ کے تازہ فضائی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق التاجی کے علاقے میں دو گاڑیوں پر مشتمل ایک کنوائے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
الحدث ٹیلی ویژن کے مطابق امریکہ نے یہ حملہ بھی ڈرون کے ذریعے کیا ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران عراق میں امریکہ کا یہ دوسراہ دہشت گردانہ حملہ ہے۔
/129